پاکستانی کھلاڑی ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر جہاں ان کی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
شاداب خان کی ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہے، جس میں ان کی ایک انگریز مداح نے انہیں شادی کا پروپوزل دے دیا ہے۔
خاتون مداح کا کہنا تھا کہ شاداب خان نے مجھے اپنا کرکٹ ڈریس تحفے میں دی ہے، مجھے بے حد پسند آیا ہے۔
جبکہ اس موقع پر شاداب خان بھی موجود ہے، جنہوں نے مداح کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ساتھ ہی صارف کے جملے پر ردعمل بھی دیا۔
شاداب خان سے ملنے والی مداح کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر بھی شئیر کی گئی تھی۔
جبکہ ویڈیو میں مداح کا کہنا تھا کہ میں شاداب خان کو بے حد پسند کرتی ہوں، میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔
تاہم اس حوالے سے شاداب خان کا ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے، دوسری ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔