گرین شرٹس کی بڑی فتح، پاکستان نے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔ شاہینوں نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ اس عصاب شکن مقابلے میں پاکستان کو جیت دلوانے والے 2 کھلاڑی ہیں جن کا نام حیدر علی اور محمد نواز ہیں۔ محمد نواز کو بہترین کاکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
جبکہ 164 رنز کا ہدف مکمل کرنے کیلئے اوپنر محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے ایک اچھا اسٹارٹ ٹیم کو دیا البتہ رضوان 34 رنز بنا کر سوڈھی کا شکار ہوئے اور بابر 15 رنز بنا کر بریس ویل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اسی طرح حیدر نے15 گیندوں پر 31 رنز اور نواز نے 22 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ، حارث رؤف جبکہ نیوز لینڈ کی طرف سے جمی نیشم، بریس ویل اور سوڈھی نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔