بنگلادیشی کھلاڑی مشورہ کرنے آ گئے ۔۔ پاکستانی اور بنگلادیشی کھلاڑیوں کی ایک ساتھ ویڈیو نے بھارت کو کیسے آگ لگائی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 13, 2022

پاکستانی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں بنگلادیش کے خلاف میچز کی تیاری کر رہی ہے، لیکن اس سب میں بنگلادیش اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جانب سے بنگلادیشی کھلاڑیوں سے دلچسپ بات چیت کی گئی ہے، جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے تجربے سے بھی آگاہ کیا۔

پی سی بی کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں محمد رضوان اور بابر اعظم بنگلادیشی کھلاڑیوں سے محو گفتگو تھے۔

محمد رضوان بنگلادیشی کھلاڑی کو نصیحت کر رہے ہیں کہ میں ایک چیز سمجھتا ہوں کہ سخت محنت کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔ بنگلایشی کھلاڑی نے سوال کیا کہ جب آپ بُرا کھیلتے ہیں، تو آپ کا دماغ کیا کہتا ہے اور کیسے سنبھلتے ہیں؟

جس پر محمد رضوان نے کہا کہ میری زندگی میں 10 ایسی اننگز ہوں گی، جس میں میں پھنسوں گا، جبکہ 10 ایسی بھی ہوں گی، جو میں آسانی سے کھیل لوں گا۔ لیکن ایک بڑا کھلاڑی اس دباؤ کو بھی جھیل جائے گا اور صحیح فیصلہ کرے گا۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان اور بنگلادیشی کھلاڑیوں کی گفتگو کو جہاں پاکستان اور بنگلادیشی سپورٹ کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتیوں سے یہ دوستی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More