میں اس آدمی کو جانتا نہیں کون ہے یہ ۔۔ بابر اعظم نے خود پر تنقید کرنے والے صحافی آفتاب اقبال کو کیا کرارا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 13, 2022

میں تو انہیں جانتا ہی نہیں۔ یہ الفاظ تھے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے جب ان سوا لیا کیا گیا کہ جب ٹیم جیتتی ہے تو سب تعریفیں کرتے ہیں پر ہار پر سب تنقید کیوں کرتے ہیں جیسا کہ اب پاکستان میں ایک صحافی آفتاب اقبال نے آپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان آپ صحیح نہیں کھیل رہے تو اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

بابر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں انہیں جانتا نہیں، آپ کس کی بات کر رہے ہیں لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ ان باتوں سے ہمیں فرق نہیں پڑتا، یہ باتیں ہوتی رہتی ہیں، اگر اچھا کھیلیں تب بھی اور برا کھیلیں گے تب تو سارے پہلے سے ہی تیار ہوتے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ بات انہوں نے تین ملکی سیریز میں منگلہ دیش سے میچ جیتنے کے بعد یہ گفتگو کی۔

آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ خود پر اتنی تنقید سننے کے بعد بھی اس طرح کے کا جواب دینے کے بعد کپتان بابر اعظم کی ہر جگہ تعریفیں ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More