اب اے ٹی ایم مشین بھی دھوکہ دینے لگی.. 500 کا نوٹ نکالنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی محتاط ہوجائیں گے

ہماری ویب  |  Oct 12, 2022

شہری اب ہوجائیں ہوشیار۔ صرف دکان دار اور رکشے والے ہی نہیں بلکہ اب اے ٹی ایم مشین بھی دھوکہ دینے لگی۔ شہر کراچی میں ایسا واقعہ پیش آیا جس کی مثال دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ملنا شاید ہی ممکن ہو۔

نوٹ پر کیا لکھا تھا؟

کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر کے اے ٹی ایم سے خاتون پیسے نکالنے گئیں تو 500 کا نقلی نوٹ اے ٹی ایم سے نکلنے پر حیران ہی رہ گئیں۔ نوٹ پر "بچوں کا کھیل" بھی لکھا ہوا تھا۔

جعلی نوٹ پھیلانے والا مافیا

خاتون نے فوراً ہی نجی بینک میں اس حوالے سے شکایت درج کروائی اور اپنے سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے پوسٹ شئیر کی۔ شہری پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر بھر میں جعلی نوٹوں کا فراڈ کرنے والا مافیا سرگرم ہے جسے پکڑنے کگ لیے پولیس مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More