آج کے اس دور میں ہمیں لگتا ہے کہ جیسے ہم نے قبر میں نہیں جانا، ساری زندگی اسی دنیا میں رہنا ہے مگر یہ حقیقت نہیں ہے لیکن اس ویڈیو نے تو ہر انسان کو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ حادثے کے بعد ایک خاتون کو گھر سے منتقل کیا جا رہا ہے۔
تو اسے جب چارپائی سے اسٹریچر پر لٹایا گیا تو ایک ایدھی کے رضا کار نے اس خاتون کا ہاتھ پکر لیا اور تب تک نہیں چھوڑا جب تک ہاتھ سے خاتون کے کنگن اتار نہ لیے ہوں۔
اس حرکے کت بعد وہ فوراََ سے وہاں سے بھاگ گیا۔ یہی نہیں اس خاتون کو بھی زیور ہاتھ سے اتارنے کے چکر میں بڑی بے رحمی سے اسٹریچر پر رکھا گیا۔
اس افسوسناک منظر کو دیکھنے کے بعد ایک ہی بات منہ سے نکلتی ہے کہ ہم اگر ہم انسانوں کو معلوم ہو جائے کہ کل قیامت ہے تو ہم جائے نماز، ٹوپیاں اور تسبیح بھی مہنگی کر دیں تاکہ کچھ تو منافع جمع ہو سکے۔