نہ بچوں کا باپ رہا نہ ہی بہنوں کا سہارا ۔۔ بوڑھے باپ کے سامنے جوان بیٹے کی جان لینے کا دلخراش واقعہ

ہماری ویب  |  Oct 12, 2022

“مرنے والا 4 بچوں کا باپ تھا۔ رات کو بوڑھے باپ اور چچا کو شادی سے واپس لینے گیا تھا۔ اب باپ بھی پچھتا رہا ہوگا کہ کیوں بیٹے کو بلایا تھا۔ 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ باپ کے سامنے ہی جوان بیٹے کی جان لے لی“

یہ کہنا ہے کراچی میں کنیز فاطمہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ کا جن کے محلے میں گزشتہ روز ایک نوجوان کی لاش کی صورت واپسی میں کہرام مچ آگیا۔ نوجوان امان اپنے والد اور چچا کو لے کر آ ہی رہا تھا کہ اللہ والی کالونی کے پاس ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کردیا۔ والد اور چچا کو بچانے کی کوشش کرنے پر ظالم ڈکیتوں نے امان کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

ظالموں نے باپ کا بازو اور بچوں کا سہارا چھین لیا

محلے دار بزرگ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں امان نے والد کے ساتھ مل کر چپلوں کا کاروبار شروع ہی کیا تھا۔ اب کون اس کے 4 ننھے بچوں کی کفالت کرے گا۔ امان 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا، باپ کا سہارا اور بہن بھائیوں کی کفالت کرتا تھا اب کون ان معصوموں کی داد رسی کرے گا۔ جو کل باپ کو گھر لانے گیا وہ آج خود باپ کے کندھوں پر جنازے کی صورت چلا گیا۔

کیا ہم ایسے ہی اپنے جوان بیٹوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟

بزرگ کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں حکمران؟ کیا ہم ایسے ہی اپنے جوان بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟ کیا ڈکیت اس شہر پر ایسے ہی راج کرتے رہیں گے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More