مگر اب اس خاتون نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جا رہی کیا ہے جس میں وہ صاف کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور چوہدری پرویز الہیٰ کے میرے والد کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں یہی نہیں بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ وہ میرے والد کی جگہ ہیں، میں ان کی بھتیجی ہوں۔
اس کے علاوہ ان خاتون کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میری جو بھی یہ تصویر شیئر کر رہی ہیں اسے نہ کریں کیونکہ میں ایک تہزیب یافتہ خاندان سے ہوں، میری بھی فیملی ہے، بچے اور شوہر ہے۔ اور تو اور میرا اپنا ایک اسٹور ہے اسلام آباد میں، اور میں ایک کاروباری شخصیت ہوں۔
واضح رہے کہ اس خاتون کے اس بیان کو ابھی تک لاکھوں لوگوں نے دیکھ لیا ہے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور اس وقت ان کی اس ویڈیو ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔