پاکستان کے مختلف شہروں میں مشہور آن لائن ٹیکسی نے اپنی سروس بند کردیں، ایک شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں کام بند کرنے کی تصدیق بھی ہوگئی۔
آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی، ملتان فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی ہے تاہم لاہور میں سروسز جاری رہیں گی۔
اوبر نے 2019 میں کریم کو 4 ارب سے زائد روپے میں خریدنے کا اعلان کیا تھا اور اب کمپنی نے اپنے صارفین اور ڈرائیورز کو متبادل سروس کے طور پر کریم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اوبر نے 3اعشاریہ 1 بلین ڈالر کے عوض مشرقِ وسطی سے پاکستان تک کریم کے کاروبار کو خرید لیا تھا تاہم کریم کو اس کے موجودہ انتظام کے تحت ایک آزاد برانڈ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ دبئی میں شروع کی گئی کریم سروس کا شمار مشرق وسطیٰ کے سب سے کامیاب ’سٹارٹ اپس‘ میں کیا جاتا ہے۔ کریم نے مشرق وسطیٰ میں بہت جلدی مقبولیت حاصل کی اور پاکستان و مصر جیسے ممالک میں جہاں اس نے صارفین کو صرف کریڈٹ کارڈ کے بجائے نقد رقم ادا کرنے کا طریقہ بھی متعارف کرایا۔