حضورﷺکی زیارت ہوئی تو خوف سے ۔۔ خوش نصیب پاکستانی کو کونسی خدمت پر بیش قیمت انعام مل گیا؟

ہماری ویب  |  Oct 11, 2022

خانہ کعبہ کی 40 سال صفائی کرنے والے پاکستانی شہری کو حضور ﷺ کی زیارت کا اعزاز مل گیا، مطاف میں زندگی کا بڑا حصہ گزارنے والے پاکستانی بزرگ حاجی فرمان نے کئی بار خانہ کعبہ کی اندر سے بھی زیارت کی جبکہ حضور ﷺ کو زندگی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں سعودی عرب میں برسوں خدمات انجام دینے والے پاکستانی بزرگ حاجی فرمان نے بتایا کہ میں 1997 سے سعودیہ میں خدمات انجام دے رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مطاف میں میری زندگی کا بڑا حصہ گزرا، خانہ کعبہ کی صفائی بھی میرے لئے اعزاز کا باعث رہی اور میں نے کئی بار خانہ کعبہ کی اندر سے زیارت کی جبکہ جب خانہ کعبہ کی دیوار شہید ہوئی تو ہم نے دیوار کا ملبہ اٹھایا اور سمندر میں بہادیا۔

حاجی فرمان نے بتایا کہ میں نے 32 حج اور بے شمار عمرے کئے، مجھے اللہ تعالیٰ نے جو سعادت دی میں خود کو دنیا کا خوش نصیب ترین انسان سمجھتا ہوں۔ خانہ کعبہ کے اندر کئی بار زیارت کی، خانہ کعبہ کے اندر کام کرنے کا بھی اعزاز ملا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے خواب میں حضورﷺ کی زیارت کا اعزاز ملا، نبی کریم ﷺ کی زیارت کی کیفیت بیان سے باہر ہے، میرا جسم پسینے میں شرابور اور تھر تھر کانپ رہا تھا۔ دل اور ایمان نے گواہی دی کہ یہ نبی کریم ﷺ ہی ہیں۔ ایک مفتی صاحب کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ اس راز کو اپنے دل میں رکھنا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More