ملالہ پاکستان پہنچ گئیں۔۔ اچانک وطن واپس آنے کی کیا وجہ بتائی؟

ہماری ویب  |  Oct 11, 2022

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ چکی ہیں اور اس موقع پر ان کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملالہ کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود ہیں۔

جنگ نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ملالہ کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی کی ہدایات پہلے ہی جاری کردی تھیں۔ پولیس کا خصوصی یونٹ ان کی سیکورٹی پر مامور ہے۔

اچانک پاکستان آمد کی وجہ

واضح رہے کہ ملالہ کا تعلق بنیادی طور پر مینگورہ سے ہے لیکن اس وقت وہ بالخصوص پاکستان کے سیلابی علاقوں کا دورہ کرنے سندھ آئی ہیں۔ انھیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ دادو کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔

نوبل انعام کیوں دیا گیا؟

واضح رہے کہ ملالہ نے حال ہی میں ایکسٹرا کریکیولر پروڈکشنز کے نام سے ایک پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کو 17 سال کی عمر میں تعلیم کے لئے اپنی جنگ لڑنے اور جان کی بازی لگانے پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ ان کی شادی 2021 میں اسیر ملک سے ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More