بختاور بھٹو کے گھر ایک اور خوشی کا لمحہ۔ جی ہاں بختاور بھٹو جوکہ آصف زرداری اور مرحومہ بینظیر بھٹو کی بڑی بیٹی ہیں۔ اب ان کے شوہر محمود چوہدری نے اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا بڑا بیٹا میر حاکم محمود چوہدری 1 سال کا ہو گیا ہے۔ جس پر والد نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ" ہپ ہپ ہرے، آج آپ کی برتھ ڈے ہے"۔
اس کے علاوہ رواں ماں 5 اکتوبر کو بختاور کے ہاں دوسرا بیٹا پیدا ہوا تھا جس کا نام انہوں نے میر سجاول محمود چوہدری رکھا اور اس موقعے پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بھی ایک پیغام شیئر کیا گیا۔
شوہر محمود کے بعد بختاور بھٹو نے بھی بڑے بیٹے کی سالگرہ پر خصوصی پیغام شیئر کر ڈالا۔
جس میں لکھا گیا تھا کہ میں ایک مرتبہ پھر سے ماموں بن گیا ہوں۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بختاور گزشتہ سال 29 جنور کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئیں تھیں۔