اس معاشرے میں انسان اگر اللہ پاک کی راہ پر چلتا ہے تو اسے بے انتہا کامیابیاں اور عزت ملتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج جب پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان اور افتخار احمد نیوزی لینڈ کے مشہور شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجس میں گئے تو انہیں وہاں پاکستانی کمیونٹی نے گھیر لیا یعنیٰ کہ نماز کے بعد ان کے ساتھ ہاتھ ملائے اور خوشی خوشی تصویریں بھی بنوائیں۔
ہوا کچھ یوں کہ انہیں اپنے درمیان پا کر بچے، بڑے، جوان سب ہی ملنے کیلئے بے قرار ہو گئے اس موقعے پر دونوں قومی کھلاڑی بھی پاکستانی بھائیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ ان پر جوش لمحات سے پہلے محمد رضوان نے خطبہ بھی دیا جوکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ جس کے بول کچھ یوں تھے۔
ہم سب اس دنیا میں اللہ پاک نے کسی نہ کسی مقصد تحت اس دنیا میں آئیں ہیں۔ جیسے اب ہم یہاں نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کیلئے آئے ہیں اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا چلئ جائیں گے، یہ سب تو دنیاوی مقاصد ہیں ، اسی لیے جس مقصد کیلئے اللہ نے دنیا میں بھیجا اس کو بھی پہچانو۔