محمد رضوان یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وہ نام ہے جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ کتنے صاف دل کے آدمی ہیں، نامحرم عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتے، ان سے بات نہیں کرتے۔ ان کی یہی عادت لوگں کو بہا جاتی ہے۔ پر ان کی اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ مسجد میں بیٹھے لوگوں کو اسلام کا درس دے رہے ہیں۔
تین ملکی سیریز کیلئے اس وقت پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی سرزمین پر موجود ہے تو وہاں کی علاقائی مسجد میں نماز سے پہلے لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچایا۔ اپنے درس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس دنیا میں اللہ پاک نے کسی نہ کسی مقصد تحت اس دنیا میں آئیں ہیں۔
جیسے اب ہم یہاں سہ ملکی سیریز کیلئے آئے ہیں اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا چلئ جائیں گے، یہ سب تو دنیاوی مقاصد ہیں ، اسی لیے جس مقصد کیلئے اللہ نے دنیا میں بھیجا اس کو بھی پہچانو۔
واضح رہے کہ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے جسے اب تک ٤٤ ہزار لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ ٢٥٠ ہزار سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔