اپنی اس ننھی کلی کو بہت یاد کروں گا ۔۔کیا جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر کی بیٹی کا کینسرسے انتقال ہوگیا؟ حقیقت آپ کو رلا دے گی

ہماری ویب  |  Oct 09, 2022

جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ملر ان دنوں سوشل میڈیا پر مداحوں کی گفتگو کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کی بیٹی بتائی جا رہی ہے۔ ڈیوڈ ملر ننھی بیٹی کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ترینڈ بھی دکھائی دیئے۔ اس سب کے پیچھے کیا کہانی چھپی اس حوالے سے آپ کو حقیقت بتائیں گے۔

جنوبی افریقا کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملر سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیر گردش ہیں۔

ڈیوڈ ملر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک بچی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے افسوسناک خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ننھی کلی کینسر کے باعث انتقال کر گئی ہے۔

کھلاڑی نے بچی کو خراج تحسین پیش کیا اور ایک ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو شئیر کی جو چند تصویروں پر مشتمل ہے۔ ویڈیو کا کیپشن درج کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے لکھا کہ آپ سے ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا۔

اس کے علاوہ ملر نے انسٹاگرام پر ہی ایک اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا میں اپنی اس ننھی کلی کو بہت یاد کروں گا، اس کا دل بہت بڑا تھا جس نے مضبوطی کے ساتھ موذی بیماری کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ مثبت رویہ اختیار کیا۔

ڈیوڈ ملر کی یہ پوسٹ اور اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ یہ ڈیوڈ ملر کی بیٹی تھی جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھی مگر اب دنیا سے چل بسی۔

کیا یہ واقعی ڈیوڈ ملر کی بیٹی تھی حقیقت کیا ہے؟

در حقیقت یہ بچی ڈیوڈ ملر کی بیٹی نہیں ہے بلکہ ان کی ایک مداح تھی جس سے اکثر اوقات ڈیوڈ ملر ملاقات کے لیے اسپتال یا اس کے گھر جاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ ملر کی اس مداح کے ہمراہ کئی تصاویر ہیں۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ ڈیوڈ کو بچی سے بہت لگاؤ تھا اور دونوں کے درمیان محبت باپ بیٹی کی طرح تھی۔

ڈیوڈ ملر نے یہ ننھی مداح کینسر میں مبتلا تھی جو بالآخر زندہ نہ رہ سکی۔ کرکٹر کو بچی کے دنیا سے چلے جانے کا بہت افسوس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More