آئندہ کیچ مت چھوڑنا ۔۔ بابر اعظم نے کتنے چوکے لگائے کہ ہر کوئی تعریف کرنے لگا؟

ہماری ویب  |  Oct 08, 2022

کپتان بابراعظم نے سہہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے دکھایا اور اپنے خلاف اٹھنے والی تمام تر آوازوں کو اپنے کھیل سے خاموش کروادیا۔

کپتان بابر نے آج 79 رنز بنائے لیکن اس اننگ میں انہوں نے 11 چوکے لگا کر سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ تیز ترین 50 رنز بنا کر ہر کسی کو چونکا دیا۔ مجموعی طور پر بابر نے 53 بالوں پر 79 رنز بنائے اور 11 چوکے لگا دیے۔

میچ میں چوتھے اوور کی تیسری گیند پر کیوی فیلڈر فلپس نے بابر اعظم کا کیچ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے وہ قومی ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب رہے۔ جس پر کرکٹ ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ بابر نے یہ واضح کردیا کہ اس کا کیچ چھوڑنا کیوی بالرز کو کتنا بھاری پڑ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More