بچپن میں جب بابا مجھے نہلاتے تو ہم دونوں ہنستے تھے پر آج میں رو رہا ہوں ۔۔ دیکھیں وہ مناظر جب وہیل چیئر پر بیٹھے والد کو نہلاتے ہوئے بیٹے نے سب کو جذباتی کر دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 08, 2022

ماں کی اہمیت پر تو سب ہی بات کرتے ہیں پر آپ جانتے ہیں کہ والد وہ سہارا ہے جس کے ساتھ دنیا جنت لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو ایک ایسی ویڈیو دیکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ جذباتی ہو جائیں گے اور دعا کریں گے کہ اللہ پاک کسی بیٹے پر ایسا وقت نہ لائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بیٹا اپنے والد کو نہلا رہا ہے، ساتھ میں آنکھوں سے آنسوؤں کے سمندر بہا رہا ہے کیونکہ اس کے والد اتنے علیل ہیں کہ وہ خود سے ہل بھی نہیں سکتے یہی وجہ ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھے والد کے جسم پر صابن لگا رہا ہے۔ اس منظر کو دیکھنے کے بعد ایک بات تو سمجھ آ جاتی ہے۔

کہ کسی نے سچ ہی کہا کہ جب اس دنیا میں والد کا ہاتھ بیٹے کے کندھے پر ہوتا ہے تو وہ کے ٹو پہاڑ بھی چڑھ سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کا والد اسے کچھ نہیں ہونے دے گا۔

اور تو اور جب بیٹا چھوٹا ہوتا ہے تو والد اسے اپنے ہاتھوں سے نہلاتا ہے تو اس وقت دونوں ہی خوب ہنس رہے ہوتے ہیں۔ اس کلے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے بھی زیادہ پریشانی کی بات ایک جوان بیٹے کیلئے نہیں کہ وہ اپنے باپ کو بوڑھا ہوتے دیکھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More