آج کا دن پاکستانی کرکٹرز کے نام۔۔ دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو شکست دے دی

ہماری ویب  |  Oct 07, 2022

آج کا دن پاکستانی کرکٹ کے کھلاڑیوں کے نام ہوگیا۔ 2016 کے بعد سے بھارتی ویمن ٹیم کو پاکستانی ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشیا کپ 2022 ویمن ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی وجہ سے پہلے بازی کرتے ہوئے 137رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب س نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبہٰ حسن لے اڑیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More