میرے جسم پر اچانک سے آگ لگ گئی تھی ۔۔ نیلی آنکھوں سے شہرت پانے والی یہ اداکارہ کون ہے، اس کے ساتھ کیا ہوا جو یہ ڈر کر گھر بیٹھ گئی؟

ہماری ویب  |  Oct 07, 2022

مسلمان دنیا میں کہیں بھی ہوں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو ایک ایسی خوبصورت لڑکی کہانی بتانے جا رہے ہیں جو آج تک بے حد آزادانہ زندگی گزار رہی تھی پر اب اچانک سے ہی گھر بیٹھ گئی۔آئیے جانتے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا۔

ہوا کچھ یوں کہ نیلم نامی یہ لڑکی بتاتی ہے کہ میں اسٹیج اداکارہ تھی اور پنجاب کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں جا کر میں نے اپنے فن کا مظاہرہ نہ کیا ہو۔ بس پھر کہتے ہیں نہ کہ جو اللہ پاک کو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک دن میں رات میں سوئی ہوئی تھی تو خواب میں مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے میراے پورجسم پر آگ لگی ہوئی ہو۔

ساتھ ہی ساتھ جو لوگ تھیٹر میں بیٹھ کر ہمارا ڈرامہ دیکھ رہے ہیں وہ بھی اس آگ کی لپیٹ میں ہیں بس پھر کیا تھا میں ایک دم سے اٹھ گئی اور اس وقت میرا سارا جسم پسینے سے بھیگا ہوا تھا یہی نہیں میں گھبرا بھی بہت گئی تھی جس کے بعد میں نے اللہ پاک سے وعدہ کیا کہ یا اللہ پاک آج سے میں ان سب کاموں سے پر چلوں گی۔

اب صرف گھر پر ہی رہتی ہوں، یہی خواہش ہے کہ ایک اچھی عورت کی طرح اپنا گھر بسا لوں، عبایا پہننے لگ جاؤں۔ اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے نیلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کام میں کوئی شوق سے نہیں کرتی تھی، والدینے کے انتقال کے بعد جب رشتےداروں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تو 17 سے 18 سال کی عمر میں اسٹیج کی دنیا میں چلی گئی۔

آخر میں اس خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی مجھے محلے والے اور رشتےدار اچھا نہیں سمجھتے ،وہ سمجھتے ہیں کہ میں اب بھی وہی نیلم ہوں۔ میرا حوصلہ بڑھانے کی بجائے مجھے باتیں سناتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More