الطاف حسین رات 4 بجے فون کر کے اٹھا دیا کرتے تھے ۔۔ نبیل گبول ایم کیو ایم چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Oct 07, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم چھوڑنے کی وجہ الطاف حسین تھے، وہ رات کو 4 بجے فون کرکے اٹھادیا کرتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں جانا میری بڑی غلطی تھی، الطاف حسین کی عادت تھی کہ وہ اپنے ہر ایم این اے کو رات گئے پریشان کرتے تھے۔

میری باری رات کے 4 بجے آتی تھی اور وہ اکثر مجھے نیند سے جگا دیا کرتے تھے۔ ایک بار رات کو فون آیا تو میں نے الطاف حسین سے کہا کہ یہ کونسا وقت ہے فون کرنے کا لیکن تھی جیسے مجبوری میں شیر کو بھی سرکس میں کام کرنا پڑتا ہے۔

ہم نے ڈیڑھ سال سرکس میں کام کیا، الطاف حسین رات کو فون کرکے عجیب و غریب باتیں کرتے تھے، ان کی اہلیہ کے چھوڑ جانے کی وجہ سے الطاف حسین کافی پریشان رہتے تھے اور دکھ بانٹنے کیلئے ساتھی ڈھونڈھا کرتے تھے۔

یاد رہے کہ نبیل گبول نے 24 سال کی عمر میں سیاسی کیریئر کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی سے کیا اورمسلسل پانچ مرتبہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے اور ایک مرتبہ ایم کیو ایم کے لیے سیٹ جیت چکے ہیں۔

ممبر قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے علاوہ اُنہیں سندھ کے کم عمر ترین ڈپٹی اسپیکر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ اُنہیں مارچ 2009ء میں بلوچستان کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی خصوصی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

نبیل گبول پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں وفاقی کابینہ کا حصہ رہے مگر آصف علی زرداری سے اختلافات کی وجہ سے اُنہوں نے اپنے عہدے سے اِستعفیٰ دے دیا تھا اور بعد میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More