اس دنیا میں اگر اولاد تکلیف میں ہو تو باپ کیسے چپ بیٹھ سکتا ہے وہ تو چیخ اٹھتا ہے تو بالکل ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک بچے کو اچانک سے بخار ہو گیا اور آہستہ آہستہ وہ بخار تیز ہوتا چلا گیا لیکن جب والد اسے اپنی بانہوں میں اٹھائے اسپتال بھاگتا ہوا آیا۔
اور ڈاکٹر کے کمرے کی جانب بھاگا تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب آئے ہی نہیں ہیں اس کے بعد یہ باپ پریشانی کے عالم میں روتا ہوا بولے اب میں کیا کروں بچے کی حالت بہت خراب ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کہیں اور کا نہیں بلکہ سندھ کے علاقے دادو کے سول اسپتال کا ہے۔
یہ دردناک ویڈیو صحافہ حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ جس اسپتال میں ڈاکٹر ڈھونڈتے ڈھونڈتے مر جائیں ایسے اسپتال کو کیا کہا جائے۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دیر میں اب تک اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔