لاہور کے کھانے اچھے نہیں بلکہ کراچی کہ ۔۔ انگلینڈ کے کپتان معین علی کو کراچی کے کون سے کھانے پسند آگئے؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 03, 2022

کراچی کے کھانوں کی تعریف تو غیر ملکی بھی کرتے ہیں، تاہم اب انگلیڈ کے کھلاڑیوں نے اس حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے جو کہ وائرل ہو گیا۔

انگلینڈ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کی جانب سے لاہور اور کراچی کے کھانوں سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے لاہوریوں کو حیران کیا تو کراچی والوں کو خوش کر دیا۔

گذشتہ روز ساتویں میچ میں پاکستان کو شکست دینے والے انگلینڈ کی ٹیم معین علی کی جانب پریس کانفرنس میں لاہور اور کراچی کے کھانوں سے متعلق بتایا گیا کہ لاہور کے کھانوں نے مجھے مایوس کیا، جبکہ کراچی کے کھانوں سے متعلق بتایا کہ کراچی کے کھانے لاہور کے کھانوں سے زیادہ بہتر ہیں۔

معین علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میزبانی اور مہمان نوازی کمال کی ہے، جبکہ معین علی کو کراچی کی بریانی بھی خوب بھا گئی۔

دوسری جانب میچ کے حوالے سے معین علی نے کہا کہ مسلسل دو میچز ہارنے کے بعد کم بیک کی ضرورت تھی۔ بے حد خوشی ہے کہ بلے بازوں اور بالروں نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سیریز جیتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More