آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 02, 2022

ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اچانک گراؤنڈ میں سانپ آگیا جسے دیکھ کر کھلاڑی خوفزدہ ہوگٸے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران لمبا اور سیاہ سانپ آگیا جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے T20I کے دوران ایک غیر متوقع مہمان کی وجہ سے میچ رکا رہا کیونکہ گراؤنڈ کا عملہ سانپ کو پکڑنے میں مصروف تھا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سانپ کو دیکھ کر محتاط ہوگئے تھے کیونکہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس سانپ سے دور رہیں جو گوہاٹی میں میدان میں جگہ جگہ بھاگ رہا تھا۔

جیسے ہی ٹیلی ویژن کیمروں نے سانپ کو دیکھا، اسٹیڈیم کے سیکورٹی کا عملہ سانپ کو نکالنے کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچا۔ 8ویں اوور کے آغاز پر 10 منٹ کی مختصر تاخیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More