باپ پاکستان کے خلاف کھیل رہا ہے اور بیٹا ۔۔ مشہور افغان کھلاڑی کے بیٹے نے پاکستان کرکٹ لیگ جوائن کر لی

ہماری ویب  |  Oct 02, 2022

کرکٹ کے میدان میں افغانستان اور پاکستان میں بھی وہ چیز دیکھنے کو مل رہی ہے، جو کہ پاکستان اور بھارت کے مابین دکھائی دیتی تھی۔

لیکن آج ایک ایسے افغان کھلاڑی کے بیٹے کے بارے میں بتائیں گے جو کہ پاکستانی ٹیم میں کھیلنے جا رہا ہے۔

جی ہاں، افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل پاکستان جونئیر لیگ میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کے دل لاہور پہنچ گئے ہیں۔

حسن عیسیٰ خیل راولپنڈی ریڈرز کا حصہ ہیں، جبکہ انہوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کی۔ محمد نبی کے بیٹے حسن کا پاکستانی میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان جونئیر لیگ کا سنا تو والد سے اس ایونٹ کا تذکرہ کیا تھا، اور پھر انہوں نے ڈرافٹ میں میرا نام شامل کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان کے کئی کھلاڑی اس ایونٹ کا حصہ ہیں، مجھے خوشی ہے، کہ میں اس ایونٹ کا حصہ بن چکا ہوں۔

دوسری جانب ایونٹ کی فیس سے متعلق بھی حسن نے اظہار خیال کیا اور بتایا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ اس لیگ سے پیسے بھی ملیں گے، تو میں نے تب ہی سوچ لیا تھا کہ رقم سے کرکٹ کا سامان لوں گا اور ون آن ون کوچنگ سیشن لوں گا۔

حسن عیسیٰ خیل اننگز اوپنر اور آل راؤنڈز ہیں، تاہم انہیں بیٹنگ میں دلچسپی ہے۔ واضح رہے پاکستان جونئیر لیگ 6 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More