اگر میرے الفاظ سے آپ کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں۔ یہ الفاظ ہیں عمران خان کے جنہوں نے خاتون جج زیبا چوہدری کو نامناسب الفاظ کہے تھے جس پر خان صاحب پر بہت تنقید بھی ہوئی تھی۔
بہر حال آج پی ٹی آئی کے قائد جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے اور کہا کہ آپ میڈم زیبا سے کہنا ہے عمران خان آیا تھا اور معزرت کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقعے پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت کا کمرہ بند کر دیا تھا اور عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جب عمران خان عدالت پہنچے تو اس منظر کی ویڈیو فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کر ڈالی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔