کراچی کے ماہی گیر اچانک لکھ پتی بن گئے۔۔ کون سی نایاب مچھلی مل گئی؟

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

کہتے ہیں قسمت پلٹتے دیر نہیں لگتی۔ ایسا ہی کچھ ہوا کراچی کے ان غریب ماہی گیروں کے ساتھ جو اچانک سے لکھ پتی بن بیٹھے۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں کے جال ڈالنے سے سمندر کی نایاب “ہیرا مچھلی کا بہت بڑا جھنڈ ہاتھ ہاتھ لگ گیا۔

ادارے کے مطابق یہ مچھلی کافی کم یاب ہے اور کچھ عرصے سے اس کا جال میں پھنسنا بہت مشکل یوگیا تھا۔ ماہی گیر نایاب مچھلی کا بڑا جھنڈ مل جانے پر کوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

مچھلی کی قیمت

واضح رہے کہ ہیرا مچھلی کے نام سے مشہور ہونے والی اس مچھلی کا انگریزی نام ریڈ اسنیپر ہے۔ اس کی جلد اوپر سے سرخی مائل ہوتی ہے جبکہ اندر سے اس کا گوشت سفید رنگت کا اور ذائقے میں کافی لذیذ ہوتا ہے جبکہ اس میں بو موجود نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ ماہی گیروں کے مطابق اس مچھلی کی قیمت 700 روپے فی کلو ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More