مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری ہو گئی ہیں۔ اس موقعے پر کافی خوش بھی نظر آئیں اور اپنے چچا شہباز شریف سے ملاقات کے دوران جزباتی بھی ہو گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مریم کو پیار دیا اور ان کے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ بہت بہت مبارک ہو، اللہ پاک نے آپ کو اور صفدر کو سرخرو کیا۔
اب انشاء اللہ ابو (نواز شریف) بھی جلد پاکستان واپس آ جائیں گے، یہی نہیں اس موقعے پر دیگر ن لیگی رہنما بھی موجود تھے جن میں عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب اور پرویز رشید شامل ہیں۔ مزید اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا۔
آج اللہ نے عزت سے سرخرو کیا، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے جھوٹ کیوں بولا اور کیوں بہتان لگایا، جس شخص نے جھوٹ بولا آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، آج اللہ نے تمہیں ناکام کیا، جوٹ ثابت کیا، تم ناکام ہوئے اور نواز شریف سرخرو ہوئے، جلد نواز شریف واپس آئیں گے۔