فوج ہر وقت تیار رہے ۔۔ آرمی چیف نے عسکری قیادت کو کونسا ٹاسک سونپ دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 29, 2022

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عسکری قیادت کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 251 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دہشت گردی کو کسی صورت دوبارہ سر نہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

عسکری قیادت کی اس کانفرنس میں سیلاب کی صورتحال اور ملک بھر میں آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کا عزم کیا۔

فوجی قیادت نے ملکی سرحدوں کی صورتحال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا ایک جامع جائزہ لیا۔ فورم نے عزم کیا کہ دہشت گردی کی بحالی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراپ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشن کو تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے، تمام فارمیشن کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکس رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More