ہندو مسلمان نہیں انسانیت سب سے پہلے ۔۔ جب یہ 2 لوگ ٹرین میں بیٹھ کر کھانا کھانے لگے تو لوگوں نے کیا محسوس کیا جو ان کی تعریفیں ہونے لگیں

ہماری ویب  |  Sep 27, 2022

اس معاشرے کے لوگوں میں انسانیت کی آج بہت زیادہ کمی ہے۔ کچھ انسان تو ایسے ہیں جو کسی انجان آدمی کی مدد تو دور کی بات ہے ساتھ بیٹھتے بھی نہیں مگر اس تصویر نے تو سب کو ہلا کر دکھ دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر انتہائی خوبصورت تصویر دیکھنے کو ملی جس میں 2 فرد ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنا کھانا کھانے کی آفر بھی کر رہے ہیں۔ یہ فرد کوئی اور نہیں بلکہ ایک ہندو اور ایک مسلمان ہے جن کے دلوں میں صرف بھائی چارہ پایا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ تصویر ایک ٹرین کی ہے۔

جو بھارت کے شہر بنگلور سے بھبنیشور جا رہی ہے جس میں اس منفرد اور بہترین واقعے نے قریب بیٹھے تمام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی اور اس طرح ایک صارف نے یہ تصویر عوام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر ڈالی۔

خیال رہے کہ کچھ ہی وقت میں اس تصویر کو کئی ہزار لوگوں نے دیکھ لیا ہے جبکہ 450 سے زائد لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More