ملک کے نامور صحافی کے بیٹے نے اپنی ہی بیوی سارہ کو مار ڈالا تھا اور اب کچھ دنوں بعد مقتولہ سارہ انعام کی آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ پوسٹ خاتون صحافی مہر بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں مہر بخاری نے لکھا کہ اسے لگتا تھا وہ سب کچھ ٹھیک کر لے گی۔
یہ انسٹاگرام کی پوسٹ 12 ستمبر 2022 کو ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کی بیوی سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے کھڑی ہیں، اور فارسی کے مشہور شاعر شمس تبریز کا قول بھی درج ہے۔ جس کے بول کچھ یوں ہیں۔
بالکل ایسے ہی ہے کہ اس نے میری زندگی میں رنگ بھر دیے، لیکن میری زندگی کا ایجنٹ خود بہت بری طرح متاثر ہوا، شمس تبریز کہتے ہیں کہ خزانے کھنڈرات میں چھپے ہوتے ہیں اور ٹوٹے ہوئے دل میں خزانے جمع ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کے سر پر ورزش کرنے والا ڈمبل مار کر اسے مار ڈالا تھا اور پھر اسے باتھ ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا تھا۔ اور یہ افسوسناک واقعہ چک شہزاد میں واقعہ فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا۔