کراچی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا شاندار انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

ہماری ویب  |  Sep 26, 2022

کراچی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا شاندار انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

ایونٹ میں 23 منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے خریداروں کی شرکت،زمین ڈاٹ کام کی کاوش کو سراہا کراچی ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے شہر قائد کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ ۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے رومی آئیکون، سعیدہ ریزیڈنسی، عزیز ایکسیلینسی اور اطہرامن کیسل سمیت کل 23 پراپرٹی منصوبے نمائش کے لیے پیش کئے گئے ۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں سینئر ڈائریکٹر سیلز طہٰ محمود کے ساتھ ڈائریکٹر سیلز شعیب انیس سمیت دیگرسینئرعہدیداران بھی رہنمائی کیلئے موجود تھے ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام اورالروف سمارٹ سٹی کے مابین مارکییٹنگ اور فروخت کے حقوق حاصل کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا، جس میں الروف سمارٹ سٹی کے سی ای او دانش بن روف سمیت دیگرعہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طہٰ محمود کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا بنیادی مقصد عوام کو پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق تمام تر رہنمائی ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اِس ریجن میں سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع موجود ہیں اور آنے والے وقت میں پراپرٹی کے شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری اچھا منافع دے گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹرسیلز شعیب انیس کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیاں ملک بھر میں اثر رکھتی ہیں لہذا یہاں منعقد ہونے والا پراپرٹی ایونٹ ملک بھر کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام عوام الناس میں اعتماد کے نام کے طور پر جانی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے

زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More