مجھے عامر شوبز میں نہیں لائے ۔۔ طوبیٰ انور شادی کے بعد شوبز میں کیسے آئیں تھی؟ سچ سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Sep 26, 2022

عامر لیاقت کے نام سے کون واقف نہیں اب تو وہ اس دنیا میں نہیں مگر ان کی دوسری اور سابقہ بیوی طوبیٰ انور نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت سے شادی ہونے سے پہلے ہی وہ شوبز انڈسٹری میں پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی تھیں، یہ تاثر غلط ہے کہ عامر نے ٹی وی پر آنے میں مدد کی ۔ تاہم شادی کے 2 سال بعد انہوں نے سوچاکہ کچھ نیا کیا جائے۔

18 سال کی عمر سے شوبز میں کام کرنے والی اداکارہ طوبیٰ نے کہا کہ شادی کے بعد وہ اپنے میڈیا ہاؤس بھی جاتی تھیں اور ساتھ میں ہی شادی شدہ زندگی بھی چل رہی تھی یہی نہیں اسی دوران میں نے آڈیشن بھی دیا تھا۔ سابقہ شوہر کے انتقال کے بعد ہونے والی تنقید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی میں شاید بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔

لیکن اگر آپ اپنے نا پسندیدہ شخص کیلئے سوشل میڈیا پر کچھ منفی لکھتے ہیں تو اس کا مطلب کہ آپ خود ہی بہت منفی شخصیت کے مالک ہیں اور آپ بغض سے کتنا بھرے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ پہلے خود پر ہونے والی تنقید سے بہت تکلیف ہوتی تھی کیونکہ ہم بھی انسان ہیں، ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔

لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا۔ اداکارہ طوبیٰ نےذاتی زندگی سے متعلق کہا کہ ہر معاملے، ہر مسئلے پر خاموشی اختیار کیے رکھتی ہوں۔

میں نے آج تک تحمل سے کام لیا ہے کیونکہ تنقید اور نفرت ایک آگ ہے جس میں آپ مواد ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی، کبھی ختم نہیں ہوگی اور میں نہیں چاہتی کہ اپنے ذاتی معاملات کو سرکس بناؤں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More