ویک اینڈ پر اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دنیا کے جھمیلوں سے کہیں دور چلے جائیں اور چھٹیاں سکون سے گزاریں اور کچھ لوگ اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اپنی بیویوں سے جھوٹ بول کر بھی چھٹیاں منانے کیلئے چلے جاتے ہیں، ایسا ہی ایک شوہر جس نے بیوی سے جھوٹ بولا لیکن پکڑا گیا۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ شوہر نے دفتر سے بیوی کو فون کیا کہ باس نے ویک اینڈ پر مچھلی کے شکار کا پروگرام بنایا ہے اور مجھے ساتھ چلنے کیلئے کہا ہے اس لئے مجھے ان کے ساتھ جانا پڑے گا۔ میری ضروری اشیاء اور کپڑے تیار کردو اور مچھلی پکڑنے کے سامان کا باکس بھی تیار کرنے کی تاکید اور آخر میں سونے کیلئے کپڑے بھی رکھنے کا کہا۔
بیوی کو رہ رہ کر شوہر کے ویک اینڈ باہر منانے کی وجہ سے غصہ آرہا تھا لیکن ایک اچھی بیوی ہونے کی حیثیت سے اس نے شوہر کی تمام چیزیں طرح تیار کر دیں۔
ویک اینڈ منانے کے بعد شوہر گھر واپس آیا تو بیوی نے پوچھا کہ کتنی مچھلیاں پکڑیں تو شوہر نے کئی مچھلیوں کے نام بتاتے ہوئے شیخی ماری کے ہم نے تو مچھلیوں کے ڈھیر لگا دیئے۔
ایسے میں شوہر نے بیوی سے سوال کیا کہ تم نے میرے سونے کے کپڑے کیوں نہیں رکھے جبکہ میں نے تمہیں تاکید بھی کی تھی، تو بیوی مسکراتی ہوئی اٹھی اور فشنگ باکس کھول کر کپڑے دکھائے اور جواب دیا کہ جناب آپ فشنگ کرتے تو یقیناً آپ کو یہ کپڑے مل جاتے۔شوہر کا جھوٹ پکڑا جانے کے بعد کیا ہوا یہ شادی شدہ حضرات بخوبی جانتے ہیں۔
نوٹ:
یہ اسٹوری ایک انگزیری میگزین سے ترجمہ کی گئی ہے جس کا مقصد قارئین کو صرف تفریح فراہم کرنا ہے کسی کی دل آزاری ہر گز مقصود نہیں۔