ماں نے بیٹے کے داخلے کیلئے سونے کی انگوٹھی بیچ دی اور۔۔ بیٹا گولڈ میڈل لے آکر تو ماں کی قبر پر پہچنا تو کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2022

ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اپنی اس ایک خواہش کی تکمیل کیلئے والدین اپنی باقی کئی خواہشات کا گلہ گھونٹ دیتے ہیں لیکن اپنی اولاد کو اچھی تعلیم دینے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

ایسی ہی ایک ماں نے اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کیلئے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپنی سونے کی انگوٹھی بیچ دی اور بیٹے نے ماں کی اس قربانی کا صلہ اچھا اسٹوڈنٹ بن کر دیا اور جب یونیورسٹی سے گولڈ میڈل لے کر لوٹا تو ماں کا انتقال ہوچکا تھا۔

پشاور کے طالب علم فخر عالم کا کہنا ہے کہ میری ماں یونیورسٹی میں داخلہ فیس ادا کرنے کے لیے اپنی سونے کی انگوٹھی بیچ دی تھیلیکن جب میں نے ماسٹرز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد اس کا خواب سچ کر دکھایا تووہ یہ دیکھنے کے لیے بہت دور جاچکی تھی۔

فخر عالم نے اپنی والدہ کی قبر کے ساتھ یہ تصویر فروری میں شیئر کی تھی جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فخر عالم کی کامیابی اور والدہ کی قربانی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

فخر عالم اس وقت خیبر پختونخوا میں بطور ٹیچر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میری کوئی مانگ نہیں ہے کیونکہ میرے ملک نے مجھے کچھ کافی دیا ہے تاہم میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے کسی معروف یونیورسٹی میں جانا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More