پاکستان کے بڑے صحافی کے بیٹے نے اپنی بیوی کو ہی قتل کر دیا۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ایاز امیر کے صاحبزادے ہیں۔ یہ قتل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں ہوا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے بیوی سارہ کو بے رحمی سے مارنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہی نہیں پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔
بہر حال اب پولیس حکام کے مطابق شاہ نواز نے اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل کے وار کر کے انہیں مار ڈالا۔
اور اب پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتولہ سارہ دبئی سے کراچی آئی تھیں:
فیملی زرائع کا کہنا ہے کہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچیں تھیں اور کل رات کو ہی شوہر شاہنواز سے تکرار شروع ہو گئی تھی۔
ایاز امیر کا مؤقف:
جبکہ اس افسوسناک واقعے پر ایاز امیر نے شہزاد ٹاؤن فرام ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔
اسی موقعے پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ آپ کا بیٹا نشے میں تھا؟ اس سوال کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا کہ قانونی معاملہ ہے اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔