میں اب ماہانہ 4 لاکھ روپے کماتی ہوں ۔ یہ الفاظ ہیں اس باہمت اور دلیر لڑکی کے جس نے اپنی تقدیر حقیقت میں بدل لی۔
جی ہاں آپ نے صحیح سنا کیونکہ یہ لڑکی ایک بھیک مانگنے والے کی بیٹی ہے جو اب اپنے ہنر سے پورے گھر کو چلا رہی ہے۔ یہ کہتی ہیں کہ میرے والد نے مجھے بھیک مانگ مانگ کر پڑھایا ہے۔
یہی نہیں میرا پورا گھر بھیک مانگتا تھا پر پھر بھی گزارا نہیں ہوتا تھا تو حالات کو دیکھتے ہوئے ہاتھوں میں پین، پنسل پکڑے میں نے بھی سڑکوں پر بھیک مانگی ہے تاکہ گھر والوں کا سہارا ہی بن سکوں مگر کوئی پیسے دے جاتا تھا اور زیادہ تر کا تو رویہ ہی اچھا نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ سے بہت دکھ ہوتا تھا۔
پھر ایک دن میں بیک ہی مانگتے مانگتے ایک ادارے کے باہر پہنچی تو دیکھا کہ مجھ جیسے بہت سے لڑکے لڑکیاں خوشی خوشی آ رہے جا رہے ہیں تو میں نے ان سے اس خوشی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ آپ یہاں سے انٹرنیٹ پر آن لائن کام سیکھ کر اپنی زندگی بدل سکتی ہیں۔ تو بس پھر کیا تھا میں نے بھی 2 ماہ کی ٹریننگ لی اور آج 4 لاکھ روپے کما رہی ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ اب اپنے چھوٹے بہن بھائیوں اور والدین کو بھیک نہیں مانگنے دیتی اور والد سے یہی کہتی ہوں کہ آپ آرام کریں، آپ کی بیٹی ہے نہ اب میں آپ کا خیال رکھوں گی۔ اس کے علاوہ اس باہمت لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تو میں اپنے چھوٹے بھائیوں اور بہن کو بھی پڑھا رہی ہوں۔