کسی نے راستہ نہیں دیا میرا بچہ مرگیا۔۔ ٹریفک جام میں بچے کو کھو دینے والے ماں باپ رو پڑے

ہماری ویب  |  Sep 22, 2022

بجلی کے ہوش اڑاتے بل اور دن میں کئی بار لائٹ جانے سے کراچی کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور آئے دن کے الیٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہیں لیکن بدقسمت شہریوں کو یہ احتجاج بھی کافی پڑتا ہے جیسا کہ رئیس گوٹھ کے علاقے میں ہوا۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں بچہ انتقال کرگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ مرنے والے نومولود بچے کا نام عمیر تھا اور وہ ساکران روڈ آفتاب چوک کا رہائشی تھا۔ بچہ بیمار تھا اور اسے علاج کے لئے پرائیوٹ کلینک میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے کو کسی بڑے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔

احتجاج میں اپنے ہی جیسے معصوم شہریوں کی جان نہ لیں

غمناک والدین کا کہنا ہے کہ ہم بچے کو اسپتال لے جا ہی رہے تھے کہ گاڑی رئیس گوٹھ میں پھنس گئی جہاں پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا۔ کافی دیر تک پھنسے رہے اور جب بچے کو دیکھا تو اس کا انتقال ہوچکا تھا۔

اسپتال نہ پہنچ سکے

عوام کو احتجاج کرتے ہوئے بھی اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ کم سے کم بیمار افراد کو تو ٹریفک سے نکلنے کا راستہ دیں۔ عوامی احتجاج کسی ادارے کے خلاف ہے تو اس نشانہ معصوم بیمار شہریوں کو نہ بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More