موسم بارش کا ہے کیا پھر بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

ہماری ویب  |  Sep 22, 2022

کراچی:شہر قائد میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم ہوگیا، آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورکم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 12 تا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔ مون سون بالائی پنجاب میں بارش برسائے گا جسکے بعد مون سون سیزن بالکل ختم ہوجائے گاجبکہ کراچی میں بھی اب مون سون کی مزید بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن حدید، ملحقہ علاقوں اور نیا ناظم آباد کے اطراف تیز دھوپ کے بعد اچانک سے تیز بارش شروع ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعے کو پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یورپین ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

ملک میں سرکاری تعطیل کے روز آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی شدید خرابی کی وارننگ دی جس کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی۔

تقریب میں 40 ہزار فائر ورکس جلائے جانے تھے جو کہ تقریب کے مقام سے 500 کلومیٹر دور فاصلے پر تیار تھے، اس آتش بازی کا نظارہ 20 لاکھ افراد سے زیادہ نے کرنا تھا۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود موسم بالکل ٹھیک رہا جس پر حکومت نے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیابعد ازاں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More