“بچے لے لیں کھانا دے دیں، بچے لے لیں ٹینٹ دے دیں“
3 ننھے بچوں کے ساتھ آوازیں لگاتا یہ مجبور شخص ان بچوں کا سگا باپ ہے جسے غربت اور لاچاری نے اپنی ہی اولاد بیچنے پر مجبور کردیا ہے۔
نورل چانڈیو اس وقت لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کے کیمپ میں عارضی طور پر اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بات کرتے ہوئے نورل نے بتایا کہ “میرا گھر بار سب کچھ سیلاب میں ڈوب گیا۔ ہمارے پاس نہ سر چھپانے کے لئے ٹینٹ ہے نہ کوئی اور جگہ۔ روٹی کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ کوئی میرے بچے لے لے اور بدلے میں راشن کا تھیلا دے دے۔“
نورل نے بتایا کہ انھیں کئی روز سے نہ راشن میسر ہے نہ ہی کسی نے ٹینٹ دیا۔ انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی جس کی وجہ سے وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔