پسند کی شادی کے باوجود بھی پریشان بیٹھی تھیں ۔۔ دیکھیں یہ 6 مشہور اداکار اپنی شادی والے دن کیسے لگ رہے تھے؟

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

شادی ہمارے پاکستان میں ایک بڑی ہی رنگ برنگی تقریب ہوتی ہے جس کیلئے لڑکا ہو یا لڑکی یہ سوچتا ہے کہ وہ اپنے اس خاص دن پر سب سے اچھا لگے جس کیلئے وہ قیمتی لباس کا انتخاب کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ان مشہور لوگوں کی شادی کی یادیں لے کر پیش ہوئے ہیں جن کی ایک جھلک دیکھنے کو آپ بے تاب رہتے ہو۔

سیف علی خان:

بھارتی فلمی دنیا میں نواب کے نام سے جانے پہچانے جانے والے اداکار سیف نے 2 شادیاں کیں۔ پہلی امرتا سنگھ سے اور دوسری کرینہ کپور سے کی۔ یہ دونوں ہی بہترین اور مشہور اداکارہ ہیں۔ لیکن آپ کو معلوم ہے کہ پہلی شادی میں سیف علی خان نے سفید رنگ کی نفیس سے شلوار قمیض اور ایک پھولوں والا ہار پہنا۔

جبکہ امرتا سنگھ جوکہ پنجابی تھیں تو انہوں نے لال رنگ کا عروسی جوڑے کا انتخاب اپنی بارات والے دن کیلئے کیا۔ اس موقعے پر یہ دونوں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔ تاہم کرینہ کپور کے ساتھ ان کی شادی بہت ہی بڑی اور مشہور ہوئی۔

جس میں انہوں نے سر پر قلا اور گولڈن رنگ کی شیروانی کے ساتھ تلوار پکڑے ہوئے تھے اور کرینہ نے لال رنگ انتہائی مہنگا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا۔

حرامانی:

پاکستانی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرا مانی بھی اپنی شادی میں کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔ اس دن انہوں نے بھی روایت کے مطابق لال رنگ کا جوڑا جبکہ ان کے شوہر مانی نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہنی۔

پسند کی شادی کی وجہ سے یہ بہت خوش بھی لگ رہے تھے یہی وجہ ہے کہ آج بچے ہو جانے کے بعد بھی یہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

سنجے دت:

سنجے جتنے بڑے اسٹار ہیں اتنا ہی انہوں نے شادی سادگی سے۔ شادی پر ان کی اہلیہ مانیتا دت نے لال رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جبکہ سنجے دت نے ہلکے گولڈن رنگ کی شیروانی پہنی اور خؤب ہنستے ہوئے نظر آئے۔

مگر یہ دونوں ہمیشہ کی طرح اپنی شادی والے دن بھی خوب لگ رہے تھے۔

روینا ٹنڈن:

روینا نے انیل ٹھڈانی سے شادی کی جو فلمی دنیا کی ایک مالدار شخصیت ہے۔ یہ دونوں اپنے خاص دن پر انتہائی خوبصورت اور حسین لگ رہے تھے۔

پر ان کا شادی پر ملا جلا رد عمل رہا۔ یعنی کہ کئی ایک مقامات پر یہ پریشان دیکھائی دیں جبکہ کئی جگہ یہ انتہائی خوش۔

نعمان اعجاز:

سب سے بہترین شخصیت نعمان اعجاز شادی پر ہی ایک ہیرو لگ رہے تھے، انہوں نے اپنی شادی پر سفید رنگ کی شیروانی پہننا پسند کی جبکہ اہلیہ نے لال اور سبز رنگ کا جوڑے کا انتخاب کیا۔ یہی نہیں شادی کی ہر تقریب میں یہ انتہائی خوش نظر آئے۔

سری دیوی:

نٹ کھٹ اداؤں والی اداکارہ سری دیوی اب دنیا میں تو نہیں مگر آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کی شادی کی ایک تقریب کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں یہ زمین پر بیٹھی ہوئی ہیں اور پریشان دیکھائی دے رہی ہیں ۔ مگر انہوں نے ایک کامیاب زندگی گزاری۔ دیکھئے ان کی شادی کی تصاویر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More