روزی کمانے سمندر میں گئے لیکن خود موت کا شکار ہوگئے.. کراچی لانچ میں 3 ماہی گیروں کی موت کیسے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

کراچی کے علاقے چشمہ گوٹھ کے قریب 3 ماہی گیر لانچ میں موت کا شکار ہوگئے۔ ایک شخص بے ہوش بھی ہے۔ امکان غالب ہے کہ ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے گئے تھے لیکن خود موت کا شکار ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماہی گیروں کی موت کی وجہ بظاہر دم گھٹنے سے ہوئی کیوں کہ متاثرہ افراد لانچ میں سو رہے تھے البتہ باقی تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔

البتہ فیس بک پر گروپس میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کی موت مچھلی کے ٹینک میں موجود گیس کی وجہ سے ہوئی۔ اگر انھیں بروقت بوٹ فراہم کردی جاتی تو ان کی جانیں بچ سکتی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More