میرے ابو 6 سال سے غائب تھے، اتنے برسوں بعد لاش ملی تو وہ ۔۔ یتیم بیٹے کی باتوں نے سب کو افسردہ کردیا

ہماری ویب  |  Sep 16, 2022

کراچی: ایم کیوایم کے لاپتہ ہمدرد عابد عباسی کی لاش ملنے کے بعد اہل خانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، بیٹے محراب عباسی کا کہنا ہے کہ میں تو یتیم ہوگیا ہوں دعا ہے کہ کوئی اور یتیم نہ ہو۔

مرحوم کے بیٹے محراب عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ اسکے والد عابد عباسی کو 2016 کو گھر سے اٹھا کر غائب کردیا گیا تھا، عابد عباسی کے ایم سی میں ملازم تھے، ہم اپنے والد کی بازیابی کیلئے برسوں سے عدالتوں اور مختلف اداروں کے چکر کاٹ رہے تھے۔

اتنے برسوں کے بعد والد ملے بھی تو ایسی حالت میں کہ بیان سے باہر ہے، ہمیں اللہ پر یقین ہے وہی ہمارا انصاف کرے گا۔

عابد عباسی کی لاش نواب شاہ سے ملی تھی، مرحوم کراچی میٹرو پولیٹن میں کلرک اور ایم کیو ایم پاکستان کا ہمدرد بتایا گیا ہے، پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر کوئی تشدد کے نشانات نہیں تھے۔

پولیس نے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جبکہ سوشل میڈیا پر لاش کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کا بیٹا محراب عباسی لاش لینے نوابشاہ پہنچا تھا۔

اس کے علاوہ 3 سال قبل لیاری سے لاپتہ ہونے والے سہیل عرف سمیع ولد حسن کی لاش عمر کوٹ سے ملی تھی۔ ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار کے مطابق 2019 میں سہیل عرف سمیع کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More