گرین شرٹس نے بھارت سے بدلہ لے لیا ۔۔ پاکستان 5 وکٹوں سے جیت گیا

ہماری ویب  |  Sep 04, 2022

ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز سست کھیل پیش کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

دوسری وکٹ پر محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ 41 رنز کی شراکت بنائی، اور 63 کے اسکور پر فخر چھکا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔

بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی گئی اور محمد نواز کو بھیجا گیا۔ انہوں نے کیریئر کا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے جبکہ رضوان کے ساتھ 41 گیندوں پر 71 رنز کی شراکت سے میچ کو دلچسپ بنایا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور کے راہول نے اننگز کا آغاز کیا اور صرف 5 اوور کی دوسری گیند پر ہی ٹیم کے 50 رنز مکمل کرلیے تھے۔

چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حارث رؤف نے روہیت شرما اور ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان نے کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔

بھارتی اوپننگ بلے باز روہیت شرما اور کے ایل راہول دونوں ہی 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ایشیا کپ 2022 کا سب سے سنسنی خیز میچ پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان نے ایشیا کپ کا تیسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلا، جو شروع ہی سے سنسنی خیز رہا۔ اگر پاکستان کی بالنگ لائن نے حیران کیا مگر نواز اور محمد رضوان کی بیٹنگ نے پانسا ہی پلٹ دیا۔ مایوس اور افسردہ چہروں پر خوشی لہر اس وقت دوڑ گئی جب رضوان اور نواز کی اننزگز نے بھارتیوں کا بھرکس نکال کر رکھ دیا۔ پاکستانی قوم بھی اس جیت پر خوشیاں منا رہی ہے۔ ہر جگہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More