پاکستان ہانگ کانگ کو ہرا کر سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا

ہماری ویب  |  Sep 02, 2022

دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سپر 4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹس مین قومی فاسٹ بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ شارجہ میں کھیلےگئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم نے آخری اوور میں خوشدل کے 4 چھکوں کی بدولت 29 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فخر 41 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے آج ہارنے والی ٹیم یعنی ہانگ کانگ کا ایشیا کپ کا سفر یہیں ختم ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More