15 سال محنت کی ، بیٹے کو اللہ کی رحمت یہاں تک لائی۔۔ بابر اعظم کے والد کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ہماری ویب  |  Sep 02, 2022

اتوار کو کھیلے جانے والے ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لوگوں کی تنقید ان کے والد سے برداشت نہ ہوسکی۔ جس پر ان کے والد اعظم صدیقی اپنے بیٹے کے حق میں میدان میں آگئے۔

بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں ان کے والد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جواب دیا ہے۔

اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ سلام پاکستان پاکستان اپنا اہم میچ میں انڈیا کے خلاف اچھا مقابلہ کر کے ہار گیا کئی بات نہیں انشاء اللہ آئندہ ہم جیتیں گے پر جس طرع لوگ اور ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور خاص کر بابر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں انتہائی قابل افسوس بات ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے تین سال سے زیادہ عرصہ سے سنچری نہیں کی لیکن ان کی قوم نے اُن کی وہی عزت اور احترام برقرار رکھا ہوا ہے۔

بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ یا د رہے کہ ہم مسلمان قوم ہیں اور اور ہمارے دین کی بنیاد اخلاق اور رحم دلی پر ہے۔

اور جو فضول میں اپنی باتوں سے زہر پھینک رہے ہیں اُن کے لیے مجھے اور میرے بیٹے کو اللہ اپنی رحمت سے یہاں تک لایا ہے پھربھی 15 سال شدید محنت لگی میں اُن کو جواب دے کر یہ فا صلہ ختم نہیں کرنا چاھتا اورنہ برابری کرنا چاہتا ہوں اللہ ہی عزت کا مالک ہے اُسی نے عزت دی اور وہ ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ پوسٹ کے آخر میں اعظم صدیقی نے پا کستان زندہ باد بھی لکھا۔

خیال رہے پاکستان ایشیاء کپ کا اپنا دوسرا میچ آج شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More