پاکستانی کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہوتی ہے، اور کون کون سی سہولتیں دی جاتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 29, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جب بھی اچھی پرفارمنس دی جاتی ہے تو انہیں سراہا جاتا ہے جبکہ خراب پرفارمنس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے مگر بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ان کی تنخواہوں سے متعلق جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں سے متعلق بتائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ کیٹیگری اے، بی، سی اور ایمرجنگ کیٹیگری۔ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کانٹریکٹ 2021 2022 کے بارے میں بتائیں گے۔

کیٹیگری اے:

کیٹیگری اے کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ اس کیٹیگری کے کھلاڑی اپنی سخت محنت اور کامیاب تجربے کی بدولت اس کیٹیگری کا حصہ بنتے ہیں۔

اس وقت بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد رضوان اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔

کیٹیگری بی:

اس کیٹیگری کے کھلاڑی تین لاکھ 50 ہزار روپے تنخواہ گھر لے کر جاتے ہیں۔ جبکہ اس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ بونسز اور میچ فیز بھی ملتی ہے۔

فخر زمان، فواد عالم، اظہر علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ اس کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

سی کیٹیگری:

سی کیٹیگری میں شمار کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 98 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے، جبکہ انہیں اضافی تنخواہ، بونسز اور میچ فیز بھی دی جاتی ہے۔

اس کیٹیگری میں محمد حسنین، محمد نواز، عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، نعمان علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہ نواز دھانی، عثمان قادر اور عمران بٹ شامل ہیں۔

جبکہ sportekz.com کی ویب سائٹ کے مطابق بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی بنیادی تنخواہ تقریبا 11 لاکھ ہو سکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی فیس تقریبا 75 ہزار، ون ڈے کی فیس تقریبا ایک لاکھ، اور ٹیسٹ فیس تقریبا 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب شاداب خان، یاسر شاہ، اظہر علی، فخر زمان، فواد عالم اور فہیم اشرف کی بنیادی تنخواہ تقریبا 12 اعشاریہ 7 لاکھ ہو سکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی فیس تقریبا 75 ہزار، ون ڈے کی فیس تقریبا ایک لاکھ اور ٹیسٹ فیس تقریبا 1 لاکھ 25 ہزار ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب شاہ نواز دھانی کی بنیادی تنخواہ تقریبا ڈھائی لاکھ روپے ہو سکتی ہے جبکہ شاہ نواز دھانی کی بھی ٹی ٹوئنٹی فیس تقریبا 75 ہزار، ون ڈے کی فیس تقریبا ایک لاکھ اور ٹیسٹ فیس تقریبا 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔

واضح رہے یہ اعداد و شمار sportekz.com ۔کی ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More