کرکٹ دیکھنے اور کھیلنے کا شوق پاکستانی عوام میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ عوام بھی تیار ہے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے۔
مزید یہ کہ اب دونوں ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں اور پریکٹس میں مصروف ہیں مگر ویرات کوہلی، روہت شرما اور بابر اعظم کے درمیان میچ سے قبل ہلکی پھلکی گپ شپ دیکھنے کو ملی۔
جس میں بھارتی کپتان روہت کہتے ہیں کہ بھائی اب تو شادی کر لو، جس پر بابر کہتے ہیں نہیں نہیں ابھی نہیں۔ ان جملوں نے تو عوام کے دل جیت لیے ہیں بہرحال روایتی حریف ہونے کے باوجود بھی دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات اچھے ہونا ایک مثبت اقدام ہے۔
واضح رہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑا مارکہ شام 7 بجے دبئی کے گراؤنڈ میں شروع ہو گا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔