ایشیاء کپ کے آنے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ ٹیم مزید محنت کر رہی ہے۔
لیکن اس سب میں شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی ملاقات نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
دبئی میں ایشیاء کپ کی پریکٹس کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل تھے۔
پریکٹس میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی بھی گراؤنڈ میں موجود ہے، جبکہ بھارتی کھلاڑی ان سے ملنے آئے اور ان کی خیریت بھی دریافت کی، پھر کیا تھا ایک کے بعد ایک کھلاڑی شاہین کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔
بھارتی کھلاڑی کے سوال پر شاہین نے بتایا کہ سری لنکا میں میچ کے دوران یہ سب ہوا تھا۔ اسی دوران شاہین نے بھارتی کھلاڑی سے حال احوال بھی پوچھا۔
اس کے بعد ویرات کوہلی نے بڑے ہی سنجیدہ انداز میں شاہین سے پوچھا جس پر شاہین نے مسکرا کر اپنی طبیعت کے حوالے سے بتایا آخر میں ویرات نے شاہین سے یہ بھی کہ اپنا خیال رکھنا۔
دوسری جانب شاداب خان، فخر زمان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے ان کے درمیان کافی اچھی بات چیت ہے۔
سابق کھلاڑی محمد یوسف بھی اس دوران موقع پر موجود تھے اور بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔