دعوتِ اسلامی کی طرف سے بابر اعظم کو کیا تحفہ ملا؟ ویڈیو دیکھئے

ہماری ویب  |  Aug 24, 2022

پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کے مقبول ترین بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے محبت کا اظہار کرنے والوں کی کمی نہیں۔ وہ دورے کے لیے کسی بھی ملک جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ ان کا بہترین استقباک کرتے ہیں اور انہیں تحفے دیتے ہیں۔

بابر اعظم کو دعوت اسلامی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے بھی تحفہ پیش کیا جب بابر اعظم اپریل کے مہینے میں سعودیہ عمر پر گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو معروف مذہبی اسکالر اور دعوت اسلامی کے ممتاز رکن عبدالحبیب عطاری کی جانب سے ڈیجیٹل قرآن تحفہ میں ملا تھا۔

بابر رواں سال اپریل میں عمرہ کرنے گئے تھے۔ ان کے ساتھ قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان اور مشہور یوٹیوب نادر علی بھی موجود تھے۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران بابر اعظم نے عبدالحبیب عطاری سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کرکٹر کو ڈیجیٹل قرآن پیش کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب جاکر وائرل ہو رہی ہے۔

عبدالحبیب عطاری کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بابر کو دیے گئے ڈیجیٹل قرآن کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔

خیال رہے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران بابر اعظم نے عبدالحبیب عطاری سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔

واضح رہے بابر اعظم تمام فارمیٹس میں پاکستان کے کپتان ہیں۔ وہ اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹ کے نمبر ون بلے باز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More