روزانہ 10ہزار کا خرچہ ۔۔ بیٹے کوگولڈ میڈلسٹ بنانے کیلئے باپ نے اپنا سب کچھ کیوں بیچ دیا؟

ہماری ویب  |  Aug 22, 2022

برطانیہ میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے والے نوح دستگیر کی ٹریننگ اور اخراجات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

24 سالہ ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر ڈیوڈ لیٹی نے دوسری جبکہ انڈیا کے گردیپ سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پہلوانی، کبڈی اور ویٹ لفٹنگ کے لیے مشہور شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح دستگیر بٹ کو ویٹ لفٹنگ کا شوق ورثے میں ملا۔

24 سالہ نوح دستگیر بٹ کے والد غلام دستگیر بٹ پانچ مرتبہ کے ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر ہیں جنھوں نے اٹھارہ مرتبہ قومی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور اب ان کی پوری توجہ اپنے بیٹوں پر مرکوز ہے۔

غلام دستیگر بٹ کا کہنا ہے کہ میرے دونوں بیٹے روزانہ 4 کلو کے قریب گوشت کھاتے ہیں اور میں یہ گوشت خود پکا کر اپنے بیٹوں کو کھلاتا ہوں۔

میں 12 سال سے مسلسل نوح کی تربیت کررہا ہوں اور اس کا یومیہ خرچا 10 ہزار روپے ہے جس کیلئے میں نے اپنی گاڑیاں اور بہت کچھ بیچ دیا لیکن اپنے بیٹوں کی تربیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں کئی ہفتے پہلے انگلینڈ پہنچ گئی تھیں لیکن ہمیں وقت کم ملا تاہم میں نے نوح سے کہا تھا کہ جان دے دینا لیکن گولڈ میڈل کے بغیر واپس مت آنا اور مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More